34

شہریوں کورائیڈکے بہانے لوٹنے والا ڈکیت اسٹیل ٹاؤن کی حدود سے گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اسٹیل ٹاؤن پولیس کی کارروائی اسٹریٹ کرائمزکی واردتوں میں ملوث اورشہریوں کورائیڈ کے بہانے لوٹنے والا ڈکیت گرفتار-پولیس نے خفیہ اطلاع اور ٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو تھانہ اسٹیل ٹاون کی حدود سے گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم رائیڈر کا روپ دھار کر شہریوں کو رائیڈ پر بٹھاتا تھا۔

گرفتار ملزم شہریوں کو ویران مقام پر لے جا کر اسلحے کے زور پر نقدی و قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہوجاتا ہے-گرفتار ملزم کی شناخت یوسف ولد ولن کے نام سے ہوئی-گرفتار ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک بزرگ خاتون کو بھی نشانہ بنایا جب وہ بینک سے پینشن کی رقم نکال کر گھر جا رہی تھی۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے چھینی گئی رقم، 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز، 2 موبائل فونز اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل Honda برآمد ہوئی۔گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اسٹیل ٹاؤن سمیت مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی کئی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔

واضح رہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل کا رویکارڈ AVLC احکام سے چیک کیا جارہا ہے۔گرفتار ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ریکی کرتے دیکھا جاسکتا ہے-گرفتار ملزم کے دو ساتھی بھی واردتوں میں شامل ہیں۔ جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔اسٹیل ٹاؤن پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں