لاڑکانہ(ایچ آراین ڈبلیو)احمد چوہدری ی صاحب QPM, PSP کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات کے مطابق ایس ایچ او نوڈیرو انسپیکٹر سجاد احمد بھٹی کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں۔
ڈکیتیوں،چوریوں اور پولیس مقابلوں جیسے درجن سے زائد مقدمات میں ملوث دو ملزمان مشتاق گوپانگ اور منٹھار شیخ گرفتار۔گرفتار ملزمان کراچی، شکارپور اور لاڑکانو کے مختلف تھانوں میں مطلوب اور مقدمات میں ملوث ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ نوڈیرو نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کاروائیوں کے دوران پانچ عدد موٹر سائیکلیں اور دو عدد بھینسیں برآمد کرکے اصل اونرز کے حوالے کردی ہیں۔ مسروقہ مالیتیں برآمد ہونے پر شہری سارنگ،علی نواز، علی خان اور دیگر نے اظہار تشکر کرتے ہوئے پولیس کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔


