33

بین الصوبائی منشیات سپلائربھاری مقدار میں منشیات سمیت ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے ہاتھوں بین الصوبائی منشیات سپلائر بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتار-ملزم سے 9 کلو گرام سے زائد چرس برآمد-ملزم کو علاقہ تھانہ کلری کی حدود سے گرفتار کیا گیا, جبکہ ملزم کا 1 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب-ملزم کی شناخت فرحان کے نام سے ہوئی ہے-ملزم حب کے راستے منشیات شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا-

ملزم منشیات سپلائی کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ پیٹرولنگ پر معمور کلری پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا-ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا-ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے-ڈی آئی جی صاحب ساؤتھ اسد رضا صاحب نے بہترین کارکردگی پر ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا ہے-مفرور ملزم کی تلاش جاری, گروہ کے دیگر ساتھیوں کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں