امت مسلمہ حب اہل بیت کے نقطہ پر متحد ہوجائے، غم حسین تاقیامت مناتے رہیں گے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)متحدہ علماءمحاذ پاکستان کےبانی سیکریٹری جنرل مولانا محمدامین انصاری کی سربراہی میں قائم کردہ 12رکنی محرم امن کمیٹی میں شامل مختلف مکاتب فکرکےجیدعلماء مشائخ ودیگر اراکین نے محرم میں امن و اتحاد ،مذہبی ہم آہنگی ، رواداری ،صبر و تحمل کی فضاء کےقیام کیلئےشیعہ سنی علماء مشائخ و ذاکرین رہنمائوں سے مختلف دینی اداروں و امام بارگاہوں میں ملاقاتیں کیں۔ شیعہ سنی علماء نےامن واتحاد کےقیام پرزوردیتےہوئےکہاکہ اسلام وملک دشمن اندرونی وبیرونی استعماری خصوصاًبھارت،اسرائیل، امریکہ ،قادیانی،خوارج قوتیں فرقہ واریت،مذہبی دہشت گردی کےذریعےملکی امن واستحکام کوکمزور ،منتشرکرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ نواسہ رسول ۖ سیدنا امام حسین کی شہادت ہمیں وقت کی ظالم جابریزیدی و استعماری قوتوں کیخلاف وحدت و بیداری کا درس دیتی ہے۔ فرقہ پرستوں اور گستاخوں کا کسی مسلک سے تعلق نہیںوہ ملک و ملت کے دشمن اوراستعمار کے ایجنٹ ہیں۔اہل بیت اطہار سے عقیدت و محبت کل ایمان ہے۔غم حسین تاقیامت منا کرایما ن کوتازہ کرتےرہیں گے۔امت مسلمہ حب اہل بیت کے نقطہ پر متحد ہوجائے۔ ملاقاتوں میں مشترکہ بیان جاری کرنے والوں میں حجة الاسلام علامہ محمد حسین مسعودی،یادگار اسلاف مولانا قاری اللہ داد ،مولانا محمد امین انصاری،علامہ خواجہ احمد الرحمن یار خان،علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، علامہ سید سجاد شبیر رضوی، علامہ ڈاکٹر پروفیسر سید شمیل احمد قادری حنبلی،علامہ نثار احمد قلندری،علامہ زاہد حسین ہاشمی مشہدی، پروفیسر حافظ محمد سلفی،علامہ محمد عبداللہ غازی،شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد دائود، مولانا منظرالحق تھانوی،علامہ مفتی عبدالغفور اشرفی،مولانا مفتی وجیہہ الدین،مولانا مفتی حافظ محمد ابراہیم چترالی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، قاری محمداقبال رحیمی،موٹیویشنل اسپیکر فضائل علی رانا و دیگر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں