کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی تھانہ مدینہ کالونی پولیس کی بلمقابل مکان نمبر 597 سیکٹر C3 سعیدآباد بلدیہ ٹاؤن میں خفیہ اطلاع پر کاروائی۔گٹکا/ماوا فروشی میں ملوث ایک ملزم گرفتار۔ملزم کی شناخت عبدالرحمان عرف منا ولد محمد شریف کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری 20 عدد پڑیاں مضر صحت گٹکا/ماوا برآمد ہوئیں۔کاروائی ایس ایچ او تھانہ مدینہ کالونی سب انسپیکٹر حامد علی کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے عمل میں لائی۔ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔


