کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی تھانہ سعیدآباد کے علاقے سیکٹر 4B، سعیدآباد میں بنام عظیم ولد ساجد محمود اور عظیم ولد محمد اقبال نے اپنے واٹس ایپ پر صحابہ کرام کے خلاف گستاخانہ الفاظ میں توہین آمیز اسٹیٹس اور کمنٹس لکھا، جس کی وجہ سے اہل علاقہ عوام شدید اشتعال میں تھی۔
تھانہ سعیدآباد پولیس کو اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی کیماڑی جناب کیپٹن (ر) فیضان علی کی سربراہی میں تھانہ ایس ایچ او سعیدآباد انسپیکٹر پرویز سولنگی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دونوں ملزمان کو باحفاظت گرفتار کیا۔
ملزمان کے قبضے سے 2 عدد موبائل فون برآمد کئے اور چیک کرنے پر دونوں موبائل فونز سے توہین آمیز مواد پایا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 295A/298A/34 درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔


