لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ مغلپورہ، گزشتہ روز گن پوائنٹ پر 6 لاکھ روپے رابری کا ڈراپ سین-15 پر کال کرنے والا ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا، ملزم گرفتار-ملزم نے 6 لاکھ کی رقم خرد برد کرنے کے لیے رابری کا جھوٹا ڈرامہ رچایا-ملزم وقاص پھلوں کے گودام میں کام کرتا تھا مالک نے 6 لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے کے لیے دیئے تھے-
ملزم وقاص نے پلاننگ کے تحت رقم کو قبرستان میں چُھپا دیا اور 15 پر جھوٹی کال کر کے روڈ رابری کا ڈرامہ کیا-مغلپورہ پولیس نے CCTV فوٹیج کے ذریعے واردات کے ملزم کو 24 گھنٹے سے پہلے گرفتار کیا۔ملزم سے 6لاکھ نقدی رقم جو کہ قبرستان میں چھپائی تھی برآمد-ملزم وقاص پر مقدمہ درج کر کے ونگ انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیا-ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کا ایس ایچ او مغلپورہ اور ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کردیا-


