34

خودکوایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ظاہرکرنیوالا شخص گرفتارہوگیا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ڈی ایس پی کے دفتر آنے والا جعلی جج گرفتار ۔ عثمان آغا نامی شخص نے خود کو ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ظاہر کیا۔ جعلی سرکاری گاڑی ، نیلی بتی، سرکاری نمبر پلیٹ، آٹو میٹک اسلحہ برآمد ۔معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز ایس ڈی پی او بوریوالہ دفتر میں آنے والے خود ساختہ جج کو گرفتار کرلیا گیا۔ دفتر کے عملے کو مسلح ہوکر ڈرایا دھمکایا،چیکنگ پر ٹھگ نکلا۔ جعلی سرکاری گاڑی، سرکاری نمبر پلیٹ، نیلی بتی ، آٹومیٹک اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ پولیس تھانہ ماڈل ٹاؤن بوریوالہ نے ملزم کو پرائیویٹ گن مین سمیت گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں