31

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سٹی کوتوالی کی علاقہ تھانہ شفیق آباد میں انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)بین الضلاع برقعہ ڈکیت گینگ کےسرغنہ،ڈکیتی،ہاؤس راہبری،شاپ راہبری،روڈ راہبری،دوران واردات معصومشہریوں کو زخمی کرنے،پولیس مقابلہ اور فائرنگ کرنے جیسی سنگین جرائم کی سینکڑوں وارداتوں میں مطلوب اور خوف کی علامت سمجھے جانے والے انتہائی خطرناک ملزمان اشتہاری نوریز بٹ عرف نوری ،محسن عرف دانش اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک-

انسپکٹر غلام باری اور ان کی ٹیم ملزم نوریز بٹ کو شفیق آباد کے علاقے میں بر ریمانڈ جسمانی ریکوری و ملزمان کی گرفتاری کے لیے لے کےجارہےتھی۔3کس ملزمان موٹرسائیکل سوار جو چھپے ہوئے تھےنے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی فائرنگ کہ اطلاع پا کر ڈی ایس پی سی سی ڈی سٹی(دانش آصف رانجھا) کوتوالی موقعہ پر پہنچ گئے جو کہ ملزمان کی دیدہ دلیری ڈی ایس پی(دانش آصف رانجھا) کی گاڑی پر شدید فائرنگ جو کہ ڈی ایس پی سی سی ڈی سٹی بلٹ پروف جیکٹ کی بدولت بال بال بچے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ۔

ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر 2 ملزم مضروب ہوگئے مضروب ہونے والوں میں بر ریمانڈ جسمانی ریکوری والا ملزم نوریز بٹ عرف نوری اوردوسرے کی شناخت محسن عرف دانش کےنام سے ہوئی جن کو ہسپتال لے جا رہے تھے جو راستے میں ہی دم توڑ گئے-ہلاک ہونے والا ملزمان لاہور سمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں سنگین جرائم کی ان گنت وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ اور مطلوب (اشتہاری) تھے

ملزم نے 4/5 دن قبل لاہور داتا دربار کے علاقہ میں سٹور راہبری مزحمت پر دوکاندار کو شدید زخمی کر دیا تھا ۔اور 10 لاکھ کیش چھین کر فرار ہوگئے تھے-ملزمان لاہور میں 1 ماہ کے دوران 2 درجن سے زیادہ سٹور ،فارمیسی کی راہبری میں ملوث تھے-

ملزمان میں سے ایک ملزم پولیس کو چکما دینے کے لیے برقعہ ڈال کر سفر کرتا تھا تاکہ پولیس فیملی سمجھا کر چیک نہ کر سکے ۔برقعہ میں ہی واردات کرتا تھا۔اس کے علاوہ ہلاک ہونے والے ملزمان لاہور سمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں ڈکیتی اور پولیس مقابلہ کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں