کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سینٹرل عزیزآباد کی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ-پولیس مقابلہ عزیزآباد فرنیچر مارکیٹ کریم آباد حدود عزیزآباد تھانہ میں ہوا-دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ملزم زخمی حالت میں 1 ملزم بلاضرب گرفتار-زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت شہروز ولد مجاہد کے نام سے ہوئی ہے-
بلا ضرب گرفتار ملزم کی شناخت شارق ولد راجو کے نام سے ہوئی-ملزم کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل، 1 عدد موبائل فون اور 1 عدد موٹر سائیکل برامد ہوئی-زخمی ملزم کو عباسی شہید ہسپتال جبکہ بلاضرب گرفتار ملزم کو تھانے منتقل کیا گیا ہے-ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے-


