کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کامیاب کاروائی کے دوران جوۓ کے اڈے سے 06 ملزمان کو گرفتار کر لیا-ملزمان کو جوا سٹے کے اڈے کشمیری پٹی الیاس گوٹھ کمپاونڈ سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے تاش کے پتے اور جوا میں لگی رقم برآمد کر لی گئی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد ریاض، محمد ایوب، اظہر، محمد اصغر، محمد یوسف، اور عبدالصمد کے ناموں سے ہوئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف گیمبلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل رکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔


