49

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ڈکیتی چوری کی 11وارداتوں میں شہری لاکھوں روپوں سے محروم

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہر اقتدار میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران صرف ڈکیتی چوری کی 11 وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے سے محروم کر دئیے گئے جبکہ اغواء،زنا،فراڈ دھوکہ دہی کے کیسز کا ریکارڈ کرائم رپورٹرز کو فراہم نہیں کیا جا رہا ہے ان میں سے کسی ایک وقوعہ کا ملزم بھی نہیں گرفتار ہو سکا۔ڈکیتی کی 3 وارداتیں،2 موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں،چوری کی 4 وارداتوں میں 4 موٹر سائیکل چوری کر لیے گئے جبکہ 2 کاریں بھی چور لے اُڑے۔جس سے جدید ٹیکنالوجی،ڈراؤنز،سیف سٹی کیمروں سے لیس 29 تھانوں کی فوج ظفر موج کی کارکردگی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں