42

کرپشن اور دھوکہ دہی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار،اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)کرپشن اور دھوکہ دہی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار،اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی-کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹس کی غیر قانونی رجسٹریشن میں ملوث 3 سرکاری اہلکار گرفتار-گرفتار ملزمان کی شناخت عبداللہ خان، ناصر حیات اور مقصود احمد کے نام سے ہوئی-

ملزم عبداللہ خان اور مقصود احمد اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر آفسیر جبکہ ملزم ناصر حیات سینئر پرائیویٹ سیکرٹری تعینات تھا-ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نےوزارت کشمیروگلگت افئیرز کے 3 اہلکاروں کو سرکاری پلاٹس کی غیر قانونی رجسٹریشن میں ملوث پائے جانے پر گرفتار کیا –

ملزمان الاٹمنٹ ڈیڈ کی خلاف ورزی کرتےہوئےغیرکشمیری افراد کوجہلم میں غیرقانونی طورپرپلاٹ الاٹ کرنے میں ملوث پائےگئے-ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے-جبکہ ملزمان کے شریک دیگر ساتھیوں کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا-

اپنا تبصرہ بھیجیں