45

وائس چیئرمین نیوکراچی ٹاؤن کی زیرصدارت ٹریڈ لائسنس ڈیپارٹمنٹ سے اہم میٹنگ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)نیوکراچی ٹاؤن میں وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کی زیر صدارت ٹریڈ لائسنس ڈیپارٹمنٹ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسٹینڈنگ کمیٹی برائےتعلیم کے چیئرمین عمران فقیر،یوسی وائس چیئرمین عمران شفیق،ڈائریکٹر ٹریڈ لائسنس عبدالنبی پلیجو،ڈپٹی ڈائریکٹرسعید احمد،ٹریڈ لائسنس ڈیپارٹمنٹ کےافسران وملازمین نےبھرپورشرکت کی۔اجلاس میں ٹریڈ لائسنس کےاجرا، تجدید اور محصولات کی موجودہ صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کی مالی خود مختاری کے لیے ضروری ہے کہ تمام محکمے خصوصاً ٹریڈ لائسنس ڈیپارٹمنٹ اپنی ذمہ داریاں دیانتداری اور محنت سے ادا کریں۔ انھوں نےکہاکہ جو دکاندار یا تجارتی مراکز ٹریڈ لائسنس کے بغیر کاروبار کر رہے ہیں، ان کی نشاندہی کر کے فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آمدنی کے ذرائع میں اضافہ ہو اور ٹاؤن کی ترقیاتی سرگرمیاں جاری رکھی جا سکیں۔انھوں نے افسران کو ہدایت دی کہ فیلڈ میں نکل کر مکمل سروے کیا جائے اور ہر کاروباری ادارے کو ٹریڈ لائسنس کے دائرہ کار میں لایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفتر میں بیٹھ کر فائل ورک کےبجائے زمینی حقائق پر توجہ دی جائے، کیونکہ اب وقت آگیا ہے کہ نیو کراچی ٹاؤن کو خود کفالت کی طرف بڑھایا جائے۔اجلاس میں موجود اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین عمران فقیر اوریوسی وائس چیئرمین عمران شفیق نے بھی مختلف تجاویز پیش کیں اور محکمانہ اصلاحات پر زور دیا۔ اجلاس کے اختتام پر وائس چیئرمین نے محکمہ ٹریڈ لائسنس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ایک فالو اپ میٹنگ جلد بلانے کا اعلان بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں