36

ہاکس بے روڈ موچکو میں گٹکا ماوا کے کارخانے پر چھاپہ،گٹکے سمیت ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی تھانہ موچکو پولیس کا خفیہ اطلاع پر اندرون مکان سیکٹر 9C مشرف کالونی ہاکس بے روڈ موچکو میں گٹکا/ماوا کے کارخانے پر چھاپہ۔ ایس ایس پی کیماڑی۔کارخانے سے بنام دلبر خان نیازی ولد آدم خان نیازی نامی ملزم موقع پر گرفتار۔
کارخانے سے برآمدہ مال کی تفصیل درج ذیل ہے۔
▪️ 1 عدد بالٹی تیار گٹکا/ماوا۔
▪️ 2 عدد بالٹیاں آدھی آدھی گیلی چھالیہ۔
▪️ 1 عدد بالٹی سفید چونا گیلا۔
▪️ 1 عدد شاپر تمباکو پتی وزنی 3/4 کلو۔
▪️ 1 عدد بورا کالی پیکنگ ریپر۔
▪️ 1 عدد لوہے کی پرات۔
▪️ 1 عدد پیکٹ کلی نامی پاؤڈر۔
▪️1 عدد کین کیمیکل 10 کلو وزنی۔
▪️1 عدد پیکٹ جیلانی پان مصالحہ وزنی 500 گرام۔
▪️50 عدد پڑیاں گٹکا/ماوا برآمد ہوئے۔

کاروائی ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپیکٹر ملک فیصل لطیف کی سربراہی میں مخبرخاص کی مدد سے پولیس پارٹی نے عمل میں لائی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں