لیاقت پور(ایچ آراین ڈبلیو)ایک اور طالبہ دم توڑ گئی ، لیاقت پور کے 3 نجی کالجز کے پرنسپلز سمیت آٹھ افراد کے خلاف اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج کر کے ڈرائیور سمیت تین افراد کوگرفتارکرلیا-تفصیلات کے مطابق یکم جولائی کو احمد پور ٹال پلازہ کے قریب کالج وین میں ایل پی جی سلنڈر کی آتشزدگی سے 10 نوجوان طالبات جھلس گئیں تھیں-
نجی کالج کی طالبات تھرڈ ائیرکاامتحان دے کر واپس لیاقت پور جاتے ہوئے وین میں گیس سلنڈر کی آتشزدگی سے جھلس گئیں اور طیبہ عباس طالبہ موقع پر ہی جھلس کر دم توڑ گئی جبکہ 18 سالہ اُجالا برن یونٹ ملتان میں دم توڑ گئی۔۔مسافر وین میں 19 طالبات سوار تھیں 10 زخمی طالبات کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ٹی ایچ کیو احمدپور منتقل کیا-
بعدازاں5طالبات کوبہاولپوروکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پربرن یونٹ نہ ہونےپرطالبات کوملتان برن یونٹ منتقل کردیا گیا تھا۔ وزیر مملکت عبدالرحمٰن خان کانجوکامریدکے واپڈا آفس میں ضعیف العمر خاتون پر تشدد اور گھسیٹ کر دفتر سے باہر نکالنے کے معاملہ پر نوٹس۔
مریدکے سوشل میڈیا پر بزرگ خاتون کو گھسیٹ کر دفتر سے باہر نکالنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔مریدکے وزیر مملکت عبدالرحمٰن خان کانجو کے نوٹس پر مقدمہ درج سکیورٹی گارڈ گرفتار اور لیسکو نے نوکری سے برخواست کر دیا۔مریدکے ایف آئی آر میں سکیورٹی گارڈ افسران کے کہنے پر بزرگ خاتون کو دفتر سے باہر نکالنے کا زکر کیا، عبدالرحمٰن کانجو کی فوری کاروائی کا حکم۔
مریدکے سکیورٹی گارڈ نے کس افسر کے کہنے پر بزرگ خاتون کو گھسیٹ کر دفتر سے باہر نکالا-مریدکے ملوث افسران کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔


