کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ بوٹ بیسن پولیس کی مؤثر کارروائی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث کرمنل گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد تھانہ بوٹ بیسن کی پولیس پارٹی نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضے سے ایک غیر قانونی پستول بمعہ دو زندہ راوٴنڈز برآمد کیے گئے۔
ابتدائی تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ گرفتار ملزم متعدد دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہے جن میں سے بعض مقدمات پہلے سے ہی درج ہیں اور ان میں اسے گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔( ایس ایس پی ساؤتھ )
گرفتار ملزم کا نام:
. عمر ولد شربت خان
ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 520/25 بجرم دفعہ 23-1(a) سندھ آرمز ایکٹ تھانہ بوٹ بیسن میں درج کیا گیا ہے۔
سابقہ درج مقدمات
مقدمہ نمبر 141/25 بجرم دفعہ 397 تعزیراتِ پاکستان (تھانہ بوٹ بیسن)
مقدمہ نمبر 279/25 بجرم دفعہ 382 تعزیراتِ پاکستان (تھانہ بوٹ بیسن)
مقدمہ نمبر 439/25 بجرم دفعہ 382/34 تعزیراتِ پاکستان (تھانہ بوٹ بیسن)
مقدمہ نمبر 511/25 بجرم دفعہ 382/34 تعزیراتِ پاکستان (تھانہ بوٹ بیسن)
مقدمہ نمبر 513/25 بجرم دفعہ 382/34 تعزیراتِ پاکستان (تھانہ بوٹ بیسن)
ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے-


