کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیشِ نظر ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن پولیس اور سندھ رینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ۔فلیگ مارچ میں ایس ڈی پی او جمشید سمیت جمشید ڈویژن کے ایس ایچ اوز اور افسران و جوانوں نے شرکت کی۔
فلیگ مارچ نمائش چورنگی سے شروع ہو کر تاج کامپلیکس، نشتر پارک، سولجر بازار، گرومندر، لسبیلہ، تین ہٹی، شاہ نجف، بنوری ٹاؤن، پیپلز چورنگی، جیل چورنگی، شاہراہ ملت، بلوچ کالونی، شارع فیصل، ٹیپو سلطان، شاہراہِ قائدین سے ہوتا ہوا نمائش چورنگی پر اختتام پذیر ہوا۔
فلیگ مارچ محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کو قائم رکھنے اور سیکیورٹی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔مزید شر پسند عناصر کو یہ پیغام دینا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔


