36

سکھن پولیس کا خفیہ کمپاؤنڈ پر ٹارگٹڈ چھاپہ مضرصحت گٹکا ماوا اور چھالیہ برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سکھن پولیس کا خفیہ کمپاؤنڈ پر ٹارگٹڈ چھاپہ مضرصحت گٹکا ماوا اور چھالیہ برآمد کرلی-سکھن پولیس نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے رہڑی گوٹھ میں قائم صیر قانونی کمپاؤنڈ پر ٹارگٹڈ چھاپہ مارا-کارروائی کے دوران ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقعے سے فرار ہوگئے۔

دوران کاروائی گٹکا ماوا، 96 کلو چھالیہ (8 بوریاں)، زعفرانی پتی کے 6 پیکٹ اور دیگر گٹکے ماواے میں استعمال ہونے والی اشیاء قبضے میں لے لی گئیں۔ملزمان نے مضر صحت گٹکے ماوے بنا کر مختلف علاقوں میں فروخت کرنا تھا۔برآمد شدہ سامان کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے کر مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہےفرار ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپی مارے جارہے ہیں جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں