30

ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد

لاڑکانہ(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ حیدری کی حدود غلام بھٹو لنک روڈ والے علاقے میں گشت پر معمور پولیس نے جرائم کی نیت سے کھڑے ڈاکوؤں کو ناپاک مقاصد میں ناکام بنا دیا-مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں پسٹل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے-

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت اخلاق چانڈیو کے نام سے ہوٸی ہے-ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ ڈاکو لاڑکانو اور گردونواح میں حالیہ ہونے والی وارداتوں میں ملوث ہے-موقع سے فرار ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔ جناب احمد چودھری صاحب QPM,PSP نے ڈاکوؤں کو ناپاک مقاصد میں ناکام بنانے پر متعلقہ پولیس ٹیم کے لیے انعامات و اعزازات کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں