کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)صوبائی وزیربرائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں منعقد ہونے والے ایک انٹر ایکٹوسیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ رئیرایڈمرمل کاشف منیر(ستارہ امتیاز)اوردیگر نے صوبائی وزیر کا ان کی آمد پر استقبال کیا۔یہ انٹرایکٹوسیشن پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپواینڈ کانفرنس 2025 کے نعقاد سے متعلق ایک آگاہی سیشن تھا۔ تقریب میں سیکریٹری صنعت و تجارت محمد یاسین شر بلوچ ، پاکستان نیوی کے اعلی حکام اور صنعت کاروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے انٹر ایکٹو سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے۔ میری ٹائم انڈسٹری میں بہت مواقع ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ میری ٹائم انڈسٹری کے فروغ سے نہ صرف معیشت مستحکم ہوگی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی میسر آئیں گے۔
پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کے انعقاد اس شعبے وابستہ افراد کو اپنی مصنوعات عالمی سطح پر روشناس کرانے کا موقع ملے گا ۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ محکمہ صنعت و تجارت سندھ کے دروازے صنعت کاروں کے مسائل کے حل کے لئے ہر وقت کھلے ہوئے ہیں ۔


