کراچی؛ضلع کیماڑی تھانہ سائیٹ اے پولیس کی باوانی چالی کے علاقے میں کامیاب کاروائی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع کیماڑی تھانہ سائیٹ اے پولیس کی باوانی چالی کے علاقے میں کامیاب کاروائی.

محمد حسین عرف جمبولہ نامی لسٹڈ منشیات فروش گرفتار۔ کیپٹن (ر) فیضان علی، ایس ایس پی کیماڑی

گرفتار ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری 520 گرام چرس برآمد ہوئی۔

ملزم کے خلاف منشیات فروشی کی انفارمیشن رپورٹ I.R بھی موصول ہوچکی ہے۔

جبکہ ملزم کا نام مطلوب منشیات فروش ملزمان کی کیٹیگری بی فہرست میں بھی شامل تھا۔

ملزم کو ایس پی سائیٹ ڈویژن زین رضا بلوچ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سائیٹ اے انسپکٹر ایاز خان نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

ملزم اس سے قبل بھی درج زیل 7 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

1. مقدمہ الزام نمبر 661/15 بجرم دفعہ 353/324/34/6/9A تھانہ پیر اباد۔
2. مقدمہ الزام نمبر 662/15 بجرم دفعہ 23(I)A تھانہ پیر اباد۔
3. مقدمہ الزام نمبر 94/20 بجرم دفعہ 23(I)A تھانہ سائیٹ اے۔
4. مقدمہ الزام نمبر 529/20 بجرم دفعہ 6/9B تھانہ سائیٹ اے۔
5. مقدمہ الزام نمبر ,614/21 بجرم دفعہ 6/9C تھانہ سائیٹ اے۔
6. مقدمہ الزام نمبر 233/23 بجرم دفعہ 6/9C تھانہ سائیٹ اے۔
7. مقدمہ الزام نمبر 304/24 بجرم دفعہ 6/9C تھانہ سائیٹ اے۔

ملزم کے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں