31

شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار 4 مبینہ را ایجنٹس عدالت میں پیش

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار 4 مبینہ را ایجنٹس عدالت میں پیش-عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کردی-عدالت نے چاروں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا -عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر کیس کا چالان طلب کرلیا-

ملزمان میں محمد خان ،اختر علی ،امید علی تھہیم اور جمین ملاح شامل ہیں-چاروں ملزمان ملک دشمن بھارتی خفیہ ایجنسی راء سے تعلق رکھتے ہیں-ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی راء سے تربیت یافتہ ہیں-ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ملکی سلامتی کو نقصان پہنچایاہے-ملزمان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں