46

تھانہ ملیر سٹی میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول روم پر ایس ایس پی ملیر کا اچانک دورہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی نے تھانہ ملیر سٹی میں قائم جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا اچانک دورہ کیا۔ل،ایس ڈی پی او ملیر سٹی بھی ان کے ہمراہ ساتھ تھے۔

ایس ایس پی ملیرنےموقع پر موجود پولیس افسران و اہلکاروں سے سیکیورٹی امور پر گفتگو کی ایس ایس پی ملیر نے ہدایت دی کہ جلوسوں، مجالس اور حساس مقامات پر کڑی نظر رکھی جائے، ہر مشکوک سرگرمی پر فوری ردعمل یقینی بنایا جائے۔

ایس ایس پی ملیر نے کنٹرول روم میں نصب سی سی ٹی وی مانیٹرز اور وائرلیس سسٹم کا جائزہ لیتے ہوئے عملے سے سوالات کیے اور صورتحال کی تازہ ترین رپورٹ لی۔ایس ایس پی ملیر نے تاکید کی کہ “سیکیورٹی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔”

اہلکاروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ ہر وقت مکمل الرٹ رہیں اور داخلی و خارجی راستوں، مجالس کے مقامات اور جلوس کے روٹس پر سخت نگرانی رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں