38

بین الصوبائی منشیات سپلائربھاری مقدارمیں منشیات سمیت گرفتارہوگیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کا بین الصوبائی منشیات سپلائر بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتارہوگیا-ملزم سے 1 بیگ جس میں 15 کلو 600 گرام چرس برآمد-ملزم کو علاقہ تھانہ گارڈن کی حدود سے گرفتار کیا گیا-ملزمان کی شناخت دلبر علی کے نام سے ہوئی ہے.

ملزم عثمان نامی بڑے منشیات ڈیلرسے منشیات لیکر شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا-ملزم رات گئے بنارس سے چرس سے بھرا بیگ لیکرآرہا تھا کہ گارڈن پولیس نےملزم کو گرفتارکرلیا-ملزم پولیس سےبچنےکیلئےاکثرمنشیات موٹرسائیکل پرسپلائی کرتا تھا-

ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے.ڈی آئی جی صاحب ساؤتھ اسد رضا صاحب نے بہترین کارکردگی پر ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا ہے- گروہ کے دیگر ساتھیوں کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں