32

نانی کے گھرڈکیتی میں نواسہ ملوث نکلا،سوناچاندی سمیت قیمتی سامان فروخت کردیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سہراب گوٹھ نانی کے گھر بڑی واردات ڈکیتی میں نواسہ ملوث نکلا سونا چاند سمیت دیگر گھر کا قیمتی سامان فروخت کر دیا گیا ہے-ضلع ویسٹ پولیس اسٹیشن گلشن معمار میں درج مقدمہ الزام نمبر415/24 کا معاملہ افغان کیمپ چوکی انچارج نے حل کر دیا ہے-

نانی نزیر خاں بی بی کے مطابق میں کسی ذاتی کام سے اپنے ملک افغانستان جانا تھا تو اپنے گھر کا سارا سامان اپنی بیٹی حسنہ بی بی اور نواسے مصطفیٰ ولد اسد اللہ کے حوالے کر کے گئی تھی جسمیں ایک عدد سونے کا بسکٹ دو عدد سکے اور ایک سونے کا ہار جو تقریبأ ڈھائی تولے کا تھا ایک عدد انگوٹھی دو جوڑی کانٹے اور کچھ چاندی سمیت اصل مرجان کے چار عدد ہار ایک فلیٹ کے اصلی کاغذات اور نقد 90000 روپے کیش رقم چوری کی گئی

پاکستان واپسی پر جب میں نے اپنی بیٹی حسنہ اور نواسے مصطفیٰ سے اپنے سامان کا تقاضہ کیا تو دونوں ماں بیٹے نے مجھے تشدد کرنا شروع کر دیا اور میری ہی فلیٹ پر قبضہ کر کے مجھے میرے ہی گھر سے نکال دیا گیا تھا جسکا مقدمہ تھانہ گلشن معمار میں مورخہ 19-10-2024 کو درج کیا گیا تھا اور ملزم مصطفیٰ فرار ہوگیا تھاملزم مصطفیٰ کے خلاف معزز عدالت میں کیس چلتا رہا ملزم کی کورٹ میں مسلسل عدم پیشی پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے تھے جو کے افغان کیمپ بستی روپوش تھامزکورہ ملزم کے خلاف چند دن قبل افغان کیمپ پولیس چوکی میں گرفتاری کی درخواست جمع کروائی جس پر چوکی انچارج نے گذشتہ رات کامیاب چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوۓ ملزم مصطفیٰ کو گرفتار کر لیا-

افغان کیمپ چوکی انچارج نے دوسری کامیاب کاروائی کرتے ہوۓ جنسی بھیڑیے اصف نامی شخص کو بھی دبوچ لیا واضع رہے چوری میں ملوث ملزم مصطفیٰ بھی اسی گینگ ریپ کرنے والوں میں شامل تھا-لانڈھی شیرپاؤ کالونی کی رہائشی خاتون مریم سلیم زوجہ محمد عادل کو گینگ ریپ کے دوران اپنی حوس کا نشانہ بنایا تھا اور نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے جنسی تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون ہوش میں اتے ہی جناح ہسپتال گئی اور ایم ایل او رپورٹ تیار کرا کر کورنگی تھانہ میں 626/24 مقدمہ درج کروایا تھا تاہم گینگ ریپ میں ملوث مسعود افغانی ولد طاہر ۔ اصف ولد حسن۔مصطفیٰ ولد اسد اللہ سمیت دیگر نامعلوم افراد شامل تھے

خاتون مریم سلیم کے مطابق گینگ ریپ میں ملوث عناصر نے مجھے جھنسا دے کر کورنگی نالا پٹی سیکٹر 33/B بولایا تھا اور بعد ازاں بے ہوش کر کے جنسی ذیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے تھے

جن کی عدم گرفتاری پر گینگ ریپ میں ملوث عناصر نے افغان کیمپ بستی میں رہائش اختیار کر رکھی تھی متعلقہ پولیس کو اطلاع ملنے پر افغان چوکی انچارج نیاز حسین جونیجو نے چھاپہ مار کاروائی عمل میں لاتے ہوۓ اصف نامی شخص کو گرفتار کر کے کورنگی تھانہ انویسٹگیشن یونٹ کے حوالے کر دیا ہے اور دیگر گینگ ریپ میں ملوث فرار عناصر کے خلاف چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں جلد ہی انھیں بھی قانونی کٹہرے میں لایا جاۓ گا

اپنا تبصرہ بھیجیں