31

گشت پر معمورپولیس نے ڈاکوؤں کوناپاک مقاصدمیں ناکام بنادیا

لاڑکانہ(ایچ آراین ڈبلیو)ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد۔تھانہ ڈوکری کی حدود چنہ پل والے علاقے میں گشت پر معمور پولیس نے جرائم کی نیت سے کھڑے ڈاکوؤں کو ناپاک مقاصد میں ناکام بنا دیا-

مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں پسٹل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے-زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت علی ڈنو ولد عبد الستار ڈیرو کے نام سے ہوٸی ہے-

ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ ڈاکو لاڑکانہ اور گردونواح میں حالیہ ہونے والی وارداتوں میں ملوث ہے-موقع سے فرار دونوں ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔

جناب احمد چودھری صاحب QPM,PSP نے ڈاکوؤں کو ناپاک مقاصد میں ناکام بنانے پر متعلقہ پولیس ٹیم کے لیے انعامات و اعزازات کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں