کراچی؛ پولیس نے گٹکے میں استعمال ہونے والی نان کسٹم پیڈ چھالیہ اور گٹکا ماوا کی سپلائی کو ناکام بنادیا

کراچی (ایچ آراین‌ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ایسٹ تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس کی کارروائی، گٹکے میں استعمال ہونے والی نان کسٹم پیڈ چھالیہ اور گٹکا ماوا کی سپلائی کو ناکام بنادیا۔

تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عامر ولد محمد کریم کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم کے رکشے میں موجود ایک من سے زائد (50 کلوگرام) چھالیہ، 7 کلو سے زائد تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔

سپلائی میں استعمال ہونے والا رکشہ نمبری D-20-00520 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے، ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں