30

ہوسڑی پولیس کادوران گشت ڈکیت گروہ سے مقابلہ،دوطرفہ فائرنگ،1زخمی حالت میں گرفتار

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)ہوسڑی پولیس کاڈکیت گروہ سےمقابلہ ہوا-ہوسڑی پولیس کادوران گشت ڈکیت گروہ سے مقابلہ ہوا-پولیس اور اسٹریٹ ڈکیتوں کے درمیان مقابلہ ٹنڈو فضل روڈ کے قریب پیش آیا-واردات کی نیت سے گھومنے والے مسلحہ ملزمان کا پولیس سے سامنا-دو طرفہ فائرنگ اورپولیس مقابلےمیں ایک ملزم موقع پرزخمی حالت میں پسٹل سمیت گرفتار،ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگیا-واضح رہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت فیاض علی ولد فرمان علی کے نام سے ہوئی-

زیرحراست ملزم کو فوری طبی امداد کیلئےاسپتال منتقل کردیا گیا -فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی جاری -گرفتار ملزم کے متعلق مزید معلومات اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں