ٹیپو سلطان تھانے کی حدود میں سابقہ بیوی کو قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ٹیپو سلطان تھانے کی حدود میں سابقہ بیوی کو قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار، ایس پی جمشید عمیر طارق باجاری

ملزم عادل نے منصوبہ بندی کے تحت سابقہ بیوی ارم کو دھوکے سے گیسٹ ہاؤس پر بلوایا، عمیر طارق باجاری

ملزم نے شادی کی سالگرہ کے دن کا بول کر سابقہ بیوی کو بلوایا تھا، ایس پی جمشید

ملزم اپنے ساتھ چھری بھی گیسٹ ہاؤس لیکر گیا تھا، عمیر طارق باجاری

ملزم نے مقتولہ پر پہلا وار کیا تو اس نے بھاگنے کی کوشش کی، ایس پی جمشيد

ملزم نے مقتوله پر چھری سے 13 وار کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا تھا، عمیر طارق باجاری

ملزم عادل کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا، ایس پی جمشيد

اپنا تبصرہ بھیجیں