کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان گرفتار۔تھانہ بہادر آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن، اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ اور کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزم عمیر عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔
1. مقدمہ الزام نمبر 134/2023 بجرم دفعہ 382/34 ت پ تھانہ الفلاح۔
2. مقدمہ الزام نمبر 216/2023 بجرم دفعہ 382/34 ت پ تھانہ لانڈھی۔
3. مقدمہ الزام نمبر 344/2023 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ شاہ فیصل کالونی۔
4. مقدمہ الزام نمبر 345/2023 بجرم دفعہ 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ تھانہ شاہ فیصل کالونی۔
گرفتار ملزمان میں عمیر ولد نعمان اور عبد الولی ولد سیف الرحمن شامل ہیں۔


