31

ڈکیتی مزاحمت پر شہری کوزخمی کرنیوالا تین رکنی ڈکیت گروہ گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ،تھانہ سچل پولیس کی کارروائی،ڈکیتی مزاحمت پرشہری کوزخمی کرنےوالا تین رکنی ڈکیت گروہ گرفتار۔ملزمان نے چند روز قبل سپر ہائی وے کے قریب شہری مرزا احمد ولد مرزا ظفر کو دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر زخمی کیا اور موبائل فون و نقدی رقم چھین کر فرار ہوگئے، واقع کا مقدمہ تھانہ سچل میں درج ہے۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر کوئٹہ بس اڈا کے قریب کارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن، چھینے ہوئے موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گرفتارملزمان کی شناخت عدیل ولد محمد اکرم،ذاکرولدعلاؤالدین اورامان حسین ولد گداحسین کےناموں سےہوئی۔ملزمان نےدورانِ انٹیرو گیشن تھانہ سچل اور سائٹ سپر ہائی وے کے علاقوں میں مزید وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے جسکی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں