کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائی کورٹ میں ضلع جامشورو میں معذور ٹیچر کی بھرتی کی منسوخی کے خلاف درخواست
عدالت کا معذور ٹیچر کو بحال کرنے کا حکم
عدالت کا درخواست گزار کو تنخواہیں سمیت دیگر واجبات ادا کرنے کا حکم
درخواست گزار شاہنواز کھوسو معذور کوٹے پر جونیئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچر بھرتی ہوا تھا، وکیل درخواست گزار
محکمہ تعلیم نے عدالتی حکم کو بنیاد بنا کر درخواست گزار کی بھرتی منسوخ کی، وکیل درخواست گزار
سندھ ہائی کورٹ نے اساتذہ بھرتیوں کے ٹیسٹ میں چالیس فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کی بھرتی معطل کی تھی، وکیل درخواست گزار
درخواست گزار ہارڈ ایریا کی بنیاد پر نہیں معذور کوٹے پر بھرتی ہوا تھا، وکیل درخواست گزار
سندھ حکومت نے ریکروٹمنٹ پالیسی 2021 میں کم از کم 55 نمبرز کی شرط عائد کی تھی، بعد میں ترمیم کرکے 33 نمبرز کئے گئے، سرکاری وکیل
عدالتی حکم پر بھرتی کے لئے امتحان میں کم از کم چالیس فیصد کی پالیسی بنائی گئی، سرکاری وکیل
معذور افراد کے لئے دنیا بہت سخت اور ظالم ہوسکتی ہے، عدالت
معذور افراد کو سماجی طور پر امتیازی سلوک کا سامنا کرنا ہڑتا ہے، عدالت
سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ نے درخواست گزار کو معذوری کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا ہے، عدالت
محکمہ تعلیم نے عدالتی حکم کی غلط تشریح کی، عدالت
عدالتی حکم ہارڈ ایریا کے نام پر کم نمبرز حاصل کرنے والے امیدواروں کے لیے تھا، عدالت
متعلقہ محکمے نے معذور درخواست گزار سے کسی ہمدردی کا اظہار نہیں کیا، عدالت
عدالت کی حکم نامے کی کاپی سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو بھی بھیجنے کی ہدایت


