48

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضاٖفہ قبول نہیں، واپس لیا جائے،آفاق احمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مہاجرقومی موومنٹ(پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مسترد کرتے ہوئےکہا کہ 8سے11روپےتک کااضافہ مہنگائی کےبدترین طوفان کا سبب بنے گا جسے برداشت کرنا غریب عوام کیلئے ممکن نہیں، حکومت عوام پر رحم کھائے اور حالیہ اضافہ واپس لیا جائے۔آفاق احمد نے کہا کہ معاشی اشاریوں میں بہتری صرف حکومتی یکارڈ میں ہے، درحقیقت بجلی، گیس اور پیٹرول سمیت سب کچھ مسلسل مہنگا ہورہا ہے جس کا براہ راست اثر عوام و صنعتوں دونوں پر پڑ رہا ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ اگربجلی کی بلوں سےٹیلیویژن ٹیکس ختم کرکےپیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کیا گیاہےتویہ عوام کو بیوقوف بنانے کے سوا کچھ نہیں کہلائے گا جسکا براہ راست اثر کراچی کی معیشت پر بھی پڑے گا کیونکہ 12سے 16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے صنعتیں گیس اور پیٹرول جنریٹراستعمال کرنے پر مجبور ہیں، حالیہ اضافہ سے پیداواری لاگت بڑھے گی جو تباہی کے دہانے پر کھڑی صنعتوں کی بندش کا سبب بنے گی جس سےبیروزگاری کا طوفان آجائےگا۔آفاق احمد نےکہا کہ عوام کواسٹاک ایکسچینج کی بلندی سے کوئی سروکار نہیں، عوام کابراہ راست تعلق بجلی، گیس اور پیٹرول سے ہے جن کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی بجائے پیٹرولیم لیوی میں کمی کرے-

اپنا تبصرہ بھیجیں