کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)صفورا ٹاؤن کونسل نےمالی سال 2025-26کاایک ارب50کروڑ4لاکھ 25 ہزار روپے سے زائد کا اضافی بجٹ اکثریت رائے سے منظور کرلیاہے اس سلسلے میں بجٹ اجلاس چئیرمین صفورا ٹاؤن کلیم اللہ راشدخاصخیلی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں بجٹ تقریرکرتےہوئےچئیرمین صفورا ٹاؤن نے کہا کہ اس سال ریکوری کی صورتحال بہت بہتر ہوئ ہے اس لئے ایک بہتر بجٹ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں جس میں اخراجات کا تخمینہ ایک ارب 49 کروڑ 55 لاکھ 12 ہزار روپے سے زائد ہے اسطرح 49 لاکھ 13 ہزار روپے سے زائد رقم اضافی ہے ،ترقیاتی مصارف کیلئے گزشتہ سال کی نسبت ایک بڑی رقم 33 کروڑ 59 لاکھ 37 ہزار روپے سے زائد رقم مختص کی گئ ہےجس کےبعد ترقیاتی کاموں کی رفتاراس سال مزید تیز ہوگی انہوں نے کہا کہ اس سال ہر شعبے میں کام کیا ہے جو ڈویلپمنٹ اسکیمیں رکی ہوئ ہیں اسے اس سال سر انجام دیا جائے گا ،روٹین میونسپل سروسز میں صفورا ٹاؤن دیگر ٹاؤنز سے بہتر رہا ہے میونسپل سروسز ٹاؤن کی ہر یوسیز میں سر انجام دی گئ ہیں انہوں نے کہا کہ الحمداللہ عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے جس کے ثمرات پورے صفورا ٹاؤن میں دکھائ دیں گے جس کے بعد بجٹ کی منظوری کی قرار داد رکن کونسل شمیم صدیقی نے پیش کی جس پر اپوزیشن لیڈر سکندر علی بلوچ نے اعتراضات اٹھائے جس کے جواب چئیرمین صفورا ٹاؤن ،رکن کونسل الیاس گبول ،سائرہ سجاد ودیگر نے دئیے بعد ازاں بجٹ کی منظوری کی قرار داد اکثریت رائے سے منظور کرلی گئ.
وائس چئیرمین صفورا ٹاؤن عبدالحق بلوچ نے بھی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بجٹ کو مثالی قرار دیا اور کہا کہ یہ بجٹ صفورا ٹاؤن کے تینوں بجٹ میں سب سے بہتر ہے جو ٹاؤن کو مزید ترقی کی جانب گامزن کرے گا-
44


