کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کو کے 4 منصوبے کے لئے فوری طور پر 40 ارب روپے مختص کرنے کے لئے خط لکھ دیا۔منعم ظفر خان کا کہنا ہے کہ منصوبے کے لئے صرف 3.2 ارب روپے رکھنا زیادتی ہے۔شہر کے 3.5 کروڑ عوام کو پانی کی قلت کا سامنا ہے، شہر کو روزانہ 1200 ملین گیلن پانی درکار ہے جبکہ شہر کو صرف 650 ملین گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے،وفاقی بجٹ میں کراچی کو جائز حصہ نہیں دیا گیا۔شہباز شریف نے 2021 میں کراچی کو پیرس بنانے کا وعدہ کیا تھااب شہباز شریف کے پاس وعدے نبھانے کا موقع ہے-
47


