کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)رئیر ایڈمرل کاشف منیر ( ستارہ امتیاز ) نے صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو سے ان کے دفتر سندھ سیکریٹریٹ میں ملاقات کی۔
رئیرایڈمرل کاشف منیر ( ستارہ امتیاز ) نے صوبائی وزیر کو پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے انٹر ایکٹو سیشن میں بطور مہمان خصوصی شریک ہونےکی دعوت دی۔یہ ایکسپو3نومبرسے 6 نومبر تک ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پر رئیر ایڈمرل کاشف منیرنےبتایا کہ ایکسپوکامقصد میری ٹائم سےوابستہ صنعتوں سےمتعلق آگاہی اور فروغ دینا ہے۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساحل کا شمار دنیا کے خوبصورت ساحلوں میں ہوتا ہے۔ پاکستان کی ساحلی پٹی کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ترقی دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ساحلی پٹی کو ترقی دینے سے سیاحت میں قابل ذکر اضافہ ہوگا۔ میری ٹائم نمائش سے عالمی سطح پر پاکستان کی پذیرائی ہوگی۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے مذید کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں صنعتی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔
رئیر ایڈمرل کاشف منیر (ستارہ امتیاز) نے بتایا کہ میری ٹائم سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس نمائش میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور اس سلسلے میں ایک انٹر ایکٹو سیشن تین جولائی کو منعقد کیا جارہا ہے


