33

کروڑوں روپے کاسرکاری مال خردبرد،لیسکوکے 2ملازمین گرفتار

اسلام آباد(اایچ آراین ڈبلیو)بدعنوانی اور خرد برد – کروڑوں روپےکے سرکاری مال خرد برد کرنے پر لیسکو کے 2 ملازمین گرفتارہوگئے-ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کی بڑی کاروائی-لیسکو میں کروڑوں روپے کی بدعنوانی اور خرد برد میں ملوث 2 ملزمان گرفتارہوگئے-

گرفتار ملزمان کی شناخت محمد شہباز اور محمد منیب طاہر کے نام سے ہوئی-ملزمان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا-ملزم محمد شہباز گریڈ اسٹیشن کوٹ لکھپت لاہور میں بطور اسسٹنٹ سب سٹیشن اٹینڈنٹ تعینات تھا-جب کہ ملزم محمد منیب طاہر حمزہ ٹاؤن سب ڈویژن میں بطور لائن سپرنٹینڈنٹ ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا-

ملزمان نے 132 KVA گریڈسٹیشن کچا جیل روڈ لاہور سے 90,000 کلوگرام کے استعمال شدہ کنڈکٹرز خرد برد کیے-ملزمان نے باہمی ملی بھگت سےقومی خزانےکو1 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا-ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے-کرپشن بد عنوانی کے خلاف ایف ائی اے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے -گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں