مستونگ(ایچ آراین ڈبلیو)نامعلوم مسلح افراد کا تحصیل لیویز اور تین بینکوں پر حملہ-مسلح افراد نے تحصیل لیویز ریکارڈ اور گاڑیوں کو نذر آتش کردیا-بینکوں میں نیشنل بینک، ایم سی بی بینک اور الحبیب بینک شامل ہے-مسلح افراد نے نیشنل بینک اور ایم سی بی بینک کو نذر آتش کردیا-
وقوعہ پر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی-مسلح افراد اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے-شہر میں زوردار دھماکوں اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے-حملے کی پیش نظر مستونگ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی-فائرنگ کے زد میں آنے سے ایک بچہ جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے-
سکیورٹی فورسز کی جانب سے شہر کے تمام دکانوں کو بند کردیا گیا-شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی-سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردی-


