اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر کراچی سے اندرون ملک اپنوں میں عید منانے کیلئے جانے والوں کی سہولیات کیلئے 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
کراچی سے 2 عید اسپیشل ٹرینیں لاہور اور ایک راولپنڈی تک چلائی جائے گی۔
پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے 26 مارچ کو چلائی جائے گی۔
پہلی عید اسپیشل ٹرین دوپہر ایک بجے مسافروں کو لے کر روانہ ہو گی۔


