کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)امروز دفتر ہذا میں ضلع ملیر کے تھا نہ جات میں تعینات ڈیو ٹی افسران پیش ہوئے۔ ایس ایس پی انویسٹیگیشن ضلع ملیر حسیب جاوید سومار میمن ( پی ایس پی ) نے ڈیو ٹی افسران کو ایف آ ئی آ ر سے متعلق آ ئی جی پی صاحب سندھ کے احکا مات کی ہر صورت تکمیل کی ہدایت دی-
قابل پولیس افسران کو آ ئی جی پی صاحب سندھ کی ہدایات کی روشنی میں عوامی مفاد کے پیش نظر ڈیوٹی افسران تعینات کیا گیا ہے۔ڈیو ٹی افسران مدعی مقدمہ اور تھا نہ جات میں آ نے والے سائلین سے ا چھے اخلاق و بہترین رویہ سے پیش آ ئیں۔ تھا نہ جات میں تعینات ڈیو ٹی افسران درخواست گزار کی قابل دست اندازی جرائم کی درخواست پر فوری طور پر ایف آ ئی آ ر کا اندراج کریں۔
مزید ڈیو ٹی افسران لازمی طور پر ایف آ ئی آ ر کا اندراج کرتے وقت ایس آ ئی او سے رہنمائی حاصل کریں تاکہ غلطیوں سے مبراء مقدمہ کا اندراج ہو سکے۔ ڈیو ٹی افسران کو مختلف تھا نہ جات میں ازسر نو ردو بدل کر نے کے احکامات جاری کئے۔ ان احکامات پر عمل نہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


