46

ایل پی جی کی قیمت میں 7روپے فی کلو کمی،فی کلو قیمت 233روپے مقرر کر دی

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)مہنگائی سےستائی عوام کےلیےخوشخبری۔اوگرا نےماہ جولائی2025کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری۔اوگرا نے ایل پی جی گھریلو سلنڈ88 روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت337روپے کمی کردی۔سرکاری پیداواری قیمت میں 6299روپے فی میٹرک ٹن کمی۔ اب ایل پی جی 241روپے فی کلوکی جگہ233روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر2838روپے کی جگہ2751روپے، کمرشل سلنڈر10920 روپے کی جگہ10583روپے میں دستیاب ہوگا۔

عرفان کھوکھرچیئرمین ایل پی جی انڈسٹریزایسوسی ایشن پاکستان نے بیان میں کہا کہایل پی جی غریب دوکانداروں کے خلاف کاروائی بند کی جائے۔ دوکاندار ایل پی جی گھر پر نہیں بناتا۔ حکومت پورٹ قاسم (ٹرمینل) اورپلانٹ سے سرکاری قیمت کو یقینی بنائے۔ حکومت دوکانداروں کی بجائےطاقتورلوگوں کے خلاف ایکشن لے۔اوگرا کی جانب سے 2018میں ایل پی جی مارجن مقرر کیاگیا تھا، موجودہ صورتحال کے تناظر میں انتہائی ناکافی اورناقابل عمل بن چکا ہےان مارجن میں کم ازکم دوگنا اضافہ کیا جائے۔عرفان کھوکھر نے مزید کہا کہ ملک بھر میں قدرتی گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ایل پی جی واحدسستا فیول ہے جو کہ قدرتی گیس کی کمی کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔مقامی ضرورت کے لیے 60فیصد درآمدی ایل پی جی پر انحصار ہے۔ ملک میں وافر مقدار میں ایل پی جی موجود ہے۔اس سال جنوری 166870، فروری 116643، مارچ 123875، اپریل 134983، مئی 161006، جون 170000 گزشتہ 6ماہ میں 873377 میٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کی گئی۔ ایل پی جی کی قیمت میں مزید کمی واقع ہو سکتی ہے۔ حکومت کو چاہیئے کہ ایل پی جی پالیسی میں مزید بہتری لائے تاکہ غریب عوام کو سستی ایل پی جی فراہم کی جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں