42

غیرقانونی طورپرپارکنگ مافیاکی بھتہ وصولی عروج پر،اداروں کی آنکھیں بند

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) کراچی سول ہسپتال کے اطراف جگہ جگہ غیر قانونی پارکنگ مافیا کاراج ایمرجنسی کی صورت میں شہریوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے-

موٹرسائیکل فی پرچی50روپے نہ دینے پر ایک سرکاری گاڑی ائے گی اور پھر اپکی موٹر سائیکل ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کردی جاتی ھےجہاں آپکو بھاری بھتہ دینا پڑھتاھے-

مہنگائی سے تنگ عوام پہلے سے ہی پریشانی میں مبتلا ہے اوپر سے ان پارکنگ مافیا کی اجارہ داری50 روپے فی موٹر سائیکل کی پرچی ہے ورنہ موٹرسائیکل غائب کروادی جاتی ھے۔

پارکنگ مافیا کو 50 روپے بہتہ نہ دینے پر بائیک اٹھا لی جاتی ہے پرائیوٹ افراد سرکاری ملازمین بن کر آتے ہیں اور بدمعاشی سے گاڑیاں اٹھا کر لے جاتے ہیں۔

عوام کس طرح پریشانی میں ہسپتال آتے ہیں غریب و نادار لوگوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ کوئی ان پارکنگ مافیہ کو پوچھنے والا نہیں ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں