کراچی(ایچ آراین ڈلبیو)خواتین و بچوں سمیت 22 افراد کو اسنارکل کے زریعے باحفاظت نکال لیا گیا، عمارت کو مخدوش قرار دے دیا گیا ہے-لیاری کھارادر سلیمان سوئسٹس کے قریب رہائشی عمارت منہدم ہونے کا واقعہ پیش آیا-
سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بمع 1 ایمبولینس اور 1 ڈزاسٹر رسپانس وہیکل کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی-
ریسکیو 1122کی جانب سے 22 افراد کو اسنارکل کے ذریعے باحفاظت نکال لیا گیا ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں-عمارت کو مخدوش قرار دے دیا گیا ہے-خوش قسمتی سے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی-


