29

اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتارہوگیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ایسٹ عزیز بھٹی پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار۔پولیس نے نظارت پول کے قریب کارروائی کرکے ملزم محبت خان ولد صفدر علی کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں