34

انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ایف آئی اے گوجرانوالہ زون،انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے-جاری کریک ڈاؤن میں4ملزمان گرفتارہوگئے- گرفتارملزمان کی شناخت احمدرضا،رانا زوار،احمد یوسف اورساحرکےنام سے ہوئی-ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان شہریوں کوبیرون ملک ملازمت کاجھانسہ دے کرلاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے-ملزم رانا زوار نے شہری کو غیر قانونی طوراٹلی ملازمت کی غرض سےبھجوانےکے لیے 25 لاکھ روپے ہتھیائے-ملزم نے شہری کو ابتدائی طور پر آذربائیجان بھجوایا -ملزم متاثرہ شہری کو اٹلی بھجوانے میں ناکام رہا جبکہ شہری آذربائیجان سے پاکستان واپس آ گیا-

جبکہ ملزم احمد رضا نے شہریوں کو دبئی بھجوانے کے لیے 18 لاکھ روپے ہتھیائے-ملزم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہوگیا-ایک اورکاروائی میں ملزم احمد یوسف اورساحر سے 21 عدد پاسپورٹ برآمد ہوئے-ملزمان بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ اور بھاری رقوم وصول کر رہے تھے-

ملزمان پاسپورٹ کی برآمدگی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے-ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے-ملزمان کے ساتھ شریک دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار کاروائیاں جاری ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں