47

سندھ حکومت نےسولرانرجی کی ٹیکنیشنزکی 3 روزہ مفت تربیت کا اعلان کردیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ حکومت کا سندھ میں سولر انرجی کے فروغ کے لیے 3 سو سے زائد افراد کو ٹیکنیشنز کی 3 روزہ مفت تربیت کا اعلان۔سندھ سولر انرجی پروجیکٹ کے تحت عالمی بینک کے تعاون سے ٹیکنیشنز کی تربیت کی جائے گی-

این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں سولر ٹیکنیشنز کی تربیت کے لیے ینگ وومن انرولمنٹ کے 50 فیصد کوٹہ کا بھی اعلان-ملازمت کے خواہش مند افراد 7 دن کے اندر آن لائن درخواست دیں۔

سولر ٹیکنیشن ٹریننگ کے لیے کم از کم میٹرک تعلیم اور 18 سے 35 سال عمر کی شرط۔ سکھر، لاڑکانہ، شہدادکوٹ، نوابشاہ، میرپورخاص، حیدرآباد سمیت مختلف اضلاع کے لیےسولر ٹیکنیشنز کی تربیت کی نشستیں دستیاب ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں