کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گذشتہ روزبارشوں کے بعد کی صورتحال ملیر بلال ٹاؤن ، رافع عام سوسائٹی ، جامعہ ملیہ ، البدر سوسائٹی اور اطراف کے تمام علاقوں میں گلیوں اور روڈ کی حالت خراب ہے۔
گٹر لائن تمام بند ہیں سروس روڈ تمام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں کوئ بھی صفائ ستھرائ کے کام اور مرمت کے کوئ بھی کام نہیں ہو رہے ہیں۔
بارش کا پانی گھروں کی گلیوں محلوں کے گھروں کے باہر ہے حس سے بچوں کو مختلف اقسام کی بیماریاں ہو رہی ہیں
تمام گورنمنٹ اداروں سے اپیل کی جاتی ہے کے جلد اذ جلد اقدامات کیے جائیں۔


