41

شہرقائد میں زراسی بارش نے انتظامیہ کا پول کھول دیا،میئرکراچی بھی سڑکوں پرآگئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہرقائد میں زرا سی بارش نےانتظامیہ کاپول کھول دیا-شہر قائد میں 25 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن موجود ہیں-شہر قائد کی اندرونی علاقوں میں پانی کی نکاسی کی ذمہ داری ٹاؤن میونسپل کارپوریشن پرعائد ہوتی ہے-شہرقائد کی بیشتر سڑکوں پر بارش کے پانی کی نکاسی ممکن نا ہوسکی-

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے ٹاؤن چیئرمین سڑکوں سے بالکل غائب رہے-جبکہ مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب سڑکوں پر وزٹ کرتے ہوئے نظر آئے-شہر قائد نکاسی کے لئے واٹر کارپوریشن کی سکشن مشین کا استعمال کیا گیا-شہر قائد میں چیف آپریٹنگ آفیسر اسد اللہ خان مئیر کراچی کےہمراہ دورہ کرتےہوئےنظرآئے-

مگر ایم ڈی واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی بارش کے روز غائب رہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں