کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گھروں میں ڈکیتی کرنے والا انتہائی مطلوب فیصل چنگاری گینگ ساتھیوں سمیت گرفتارہوگیا-گرفتار ملزمہ تہمینہ فیصل کی بیوی جبکہ گھروں میں مختلف بہانے بنا کر داخل ہوتے اور لوٹ مار کر کے فرار ہو جایا کرتے تھے-ملزمان بلال کالونی کی حدود میں 3 سے زائد گھروں کی وارداتوں میں ملوث ہیں قبضے سے لوٹا ہوا سامان برآمد کر لیا گیا-
گرفتار ملزمان کی شناخت.
۔1 فیصل
۔2 تہمینہ
۔3 راجو کے ناموں سے ہوئی
گینگ عرصہ دراز سے وارداتیں کر رہا تھا ملزمہ تہمینہ اکثر واردات میں دن دہاڑے پانی پینے کا بہانہ بنا کر گھر میں داخل ہوتی تھی-ملزمہ تہمینہ اپنے گینگ کے کارندوں کو Mis Cal Code دے کر گھر میں داخل کراتی تھی گینگ فیملی کو یر غمال بنا کر پورے گھر کو لوٹ لیا کرتے تھے-
ملزم فیصل گھروں میں کلر کا کام کرتا تھا فیملیوں کو بیوقوف بنا کر گھر کی ریکی کرتا تھا-کلر کا کام ختم ہوتے ہی اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اوسی گھر کو ہدف بنا کر لوٹ لیا کرتے تھے-ملزمان نے رواں ہفتے قبل بلال کالونی سیکٹر 5E گلی نمبر 10 میں کاشف نامی شہری کے گھر میں داخل ہوکر پورے گھر کو لوٹ لیا تھا-
ملزمان واردات میں جیولری, موبائل فون کیش, بونڈ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے-ملزمان کی نشاندھی پر برآمد سامان تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی جبکہ مدعی مقدمہ نے ملزمان کو شناخت کر لیا ہے-


